ایران میں باپ بیٹے سمیت 8 پاکستانی جاں بحق
![]() |
ایران میں |
حملہ ورکشاپ میں کیا گیا ۔یہ واقعہ پاکستان ایران سرحد کے قریب پیش آیا۔ مقتول کا تعلق پنجاب کے ضلع بہاولپور سے تھا اور وہ ضلع مہرستان کے دور افتادہ گاؤں حافظ آباد میں ایک ورکشاپ میں کام کرتے تھے جہاں گاڑیوں کو پینٹ، پالش اور مرمت کا کام کیا جاتا تھا۔
جاں بحق ہونے والوں میں دلشاد، اس کا بیٹا نعیم، جعفر، دانش، ناصر اور دیگر شامل ہیں۔ تمام افراد کو ہاتھ پاؤں باندھ کر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
ایرانی سیکیورٹی فورسز نے لاشیں برآمد کرکے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ حملہ آوروں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
ایرانی سکیورٹی فورسز نے اس بہیمانہ قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر سراوان میں نامعلوم مسلح افراد نے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے نو پاکستانی مزدوروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔