وسطی چلی میں لگونا ڈیل مول آتش فشاں میدان میں صرف دو گھنٹوں میں 160 زلزلے محسوس کیے گئے

 وسطی چلی میں لگونا ڈیل مول آتش فشاں میدان میں صرف دو گھنٹوں میں 160 زلزلے محسوس کیے گئے



وسطی چلی میں لگونا ڈیل مول آتش فشاں میدان میں صرف دو گھنٹوں میں 160 زلزلے محسوس کیے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے اتنے جھٹکوں کے بعد حکام کو الرٹ کر دیا گیا۔

اس ہفتے کے شروع میں، دو گھنٹے کے عرصے میں اس علاقے میں 160 زلزلے آئے، جو آتش فشاں کی فعال نوعیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

لگونا ڈیل مولے ایک بڑا آتش فشاں علاقہ ہے، جو چلی کے دارالحکومت سے تقریباً 300 کلومیٹر جنوب میں ارجنٹائن کی سرحد کے قریب ہے۔ 500 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط اس علاقے میں آتش فشاں کے متعدد پہاڑ اور تقریباً 130 آتش فشاں دھبے ہیں۔

تاہم، چلی کے قومی محکمہ ارضیات اور کان کنی نے گرین الرٹ برقرار رکھا، جس سے فوری طور پر کسی خطرے کی نشاندہی نہیں کی گئی، جب کہ زلزلوں کی شدت بھی کم تھی۔

چلی کی سینٹیاگو یونیورسٹی کے ماہر ارضیات پروفیسر ایاز عالم نے وضاحت کی کہ یہ زلزلے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ آتش فشاں فعال ہے جو مستقبل میں درمیانے درجے کے واقعے کا باعث بن سکتا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی