اسلام آباد: وفاقی حکومت کا عید الاضحیٰ کے لیے 6 جون سے 9 جون 2025 تک چار روزہ عام تعطیل کا اعلان
اسلام آباد: وفاقی حکومت کا عید الاضحیٰ کے لیے 6 جون سے 9 جون 2025 تک چار
روزہ عام تعطیل کا اعلان
فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کیا
گیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن کابینہ ڈویژن جاری کرے گا۔
اس سے پہلے
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان میں منگل کو ذی الحج کا
چاند نظر نہیں آیا اور عید الاضحیٰ 7 جون بروز
ہفتہ کو ہو گی ۔
عید الاضحی، قربانی کا تہوار، حضرت ابراہیم کے اپنے
بیٹے کو خدا کی فرمانبرداری میں قربان کرنے کی رضامندی کی یاد منائی جاتی ہے ۔قربانی
کے جانوروں کی خریداری کے لیے پاکستان بھر میں مویشی منڈیاں لگائی گئی ہیں۔
روایتی طور پر جانوروں کو
ذبح کرنے کے بعد ان کا گوشت خاندان کے افراد اور غریبوں میں بانٹ دیا جاتا ہے